مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
گزشتہ روز بھی قابض فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 2 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا
مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد کل سے لیکر اب تک شہید نوجوانوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے، قابض فوج نے ضلع باندی پورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کردیا ہے جب کہ آپریشن اب بھی جاری ہے،اس کے علاوہ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔