چاہتے ہیں کراچی میں جلد بلدیاتی الیکشن ہوں اورہمارا میئرآئے سعید غنی

ایم کیوایم نے بھی متنازعہ مردم شماری منظور کرانے میں مدد کی، سعید غنی


ویب ڈیسک July 24, 2021
وفاقی حکومت نے مردم شماری پرسندھ کے خدشات کو نظر انداز کیا،سعید غنی

صوبائی وزیرسعید غنی کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ کراچی میں جلد بلدیاتی الیکشن ہوں اورہمارا میئرآئے۔

صوبائی وزیرسعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ مردم شماری کی وجہ سے حلقہ بندی نہیں ہورہی، وفاقی حکومت نے مردم شماری پرسندھ کے خدشات کو نظر انداز کیا، ایم کیوایم نے بھی متنازعہ مردم شماری منظورکرانے میں مدد کی، وزیراعلی سندھ نے مردم شماری پراختلافی نوٹ لکھا، ہم چاہتے ہیں کراچی میں جلد ازجلد بلدیاتی الیکشن ہوں اورہمارا میئرآئے۔

سعید غنی نے کہا کہ اگرخدانخواستہ کشمیرمیں دھاندلی ہوتی ہے توکشمیر کاز کو نقصان ہوگا، افسوسناک حقیقت ہے کہ کشمیرالیکشن کمیشن ناکام ہوا ہے، وفاقی وزیر الیکشن کمیشن کو منہ چڑا رہا ہے، کشمیرالیکشن کمیشن کی وجہ سےخدشات موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں