ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار

عوام 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں، این سی او سی


ویب ڈیسک July 24, 2021
عوام 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں، این سی او سی۔ فوٹو:فائل

اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کرنے کے لئے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے آپ کو پریشانی سے بچانے کے لئے 31 جولائی تک ویکسین لگوائیں اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں، بصورت دیگر ہوائی سفر ممنوع ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویکسینیشن نہ کروانے والوں کی موبائل سم بلاک کردی جائے

واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ نے این سی او سی سے درخواست کی ہے کہ جن افراد نے ویکسی نیشن نہیں کروائی ان کی سم بلاک کردی جائے، اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے این سی او سی کو خط بھی لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ این سی او سی ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف چار مراحل میں کارروائی کرے، پہلے مرحلے میں ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کو وارننگ جاری کی جائے، دوسرے مرحلے میں ایسے افراد کا سوشل میڈیا ( فیس بک اور واٹس وغیرہ ) بلاک کیا جائے، تیسرے مرحلے میں آؤٹ گوئنگ ( کال کی سہولت) بند کی جائے، اور چوتھے اور آخری مرحلے میں ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سم کو مکمل بلاک کردیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں