تحریک انصاف کا آزاد کشمیر میں جیتنے کا امکان 44 فیصد ہے گیلپ سروے

ن لیگ کے پاس 12 فیصد اور پیپلزپارٹی کے پاس صرف 9 فیصد عوامی حمایت ہے، گیلپ سروے


ویب ڈیسک July 24, 2021
ن لیگ کے پاس 12 فیصد اور پیپلزپارٹی کے پاس 9 فیصد عوامی حمایت ہے، گیلپ سروے۔ فوٹو:سوشل میڈیا

گیلپ سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر میں آسانی کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی ادارے گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مشتمل رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آزاد جموں کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف واضح برتری سے کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔

گیلپ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک مقبول ترین لیڈر مانے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنانے کے لئے بظاہر تیار ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے جیتنے کا امکان 44 فیصد ہے، جب کہ ان کی حریف ن لیگ کے پاس 12 فیصد عوامی حمایت ہے۔ پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر صرف 9 فیصد عوامی پسندیدگی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی وزیراعظم فرخ حبیب نے گیلپ کی سروے رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ ابو بچاؤ مہم والے مریم صفدر کے نفرت انگیز بیانیہ کو بدترین شکست ہوگی۔



فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مودی کے کشمیریوں پر ظالمانہ، جابرانہ اقدامات کے خلاف کچھ نہ بولنے والے بہروپیوں کو کشمیری پہچان چکے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں