ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لئے دبئی سے سولویج ماسٹر منگوالیا گیا

آپریشن میں یو اے ای سے آنے والا ٹگ اور 3 کے پی ٹی کے ٹگ شریک ہوں گے، ذرائع


ویب ڈیسک July 24, 2021
ساحل پر پھنسے جہاز کے ٹینک میں 118 ٹن ایندھن موجود ہے، ذرائع۔ فوٹو:سوشل میڈیا

جہاز کو نکالنے کے لئے سولویج ماسٹر دبئی سے ٹگ کے ساتھ کل دوپہر تک کراچی پہنچے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے غیرملکی بحری جہاز کو نکالنے اور اس کی حفاظت کے لئے گزشتہ شام میری ٹائم ہیڈ کوارٹرز میں ڈیزاسٹر رسپانس سینٹر کو فعال کردیا گیا تھا، ہینگ ٹونگ 77 نامی بحری جہاز یو اے ای کی ملکیت اور سنگاپور میں رجسٹرڈ ہے، اور جہاز کو نکالنے کے لئے سولویج ماسٹر دبئی سے ٹگ کے ساتھ کل دوپہر تک پہنچے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سی ویو کراچی پر پھنسا بحری جہاز شہریوں کی تفریح کا ذریعہ بن گیا

ذرائع نے بتایا کہ سولویج ماسٹر جہاز کا معائنہ کرے گا اس کے بعد آپریشن کا آغاز کیا جائے گا، آپریشن میں یو اے ای سے آنے والا ٹگ اور 3 کے پی ٹی کے ٹگ شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ساحل پر پھنسے جہاز کے ٹینک میں 118 ٹن ایندھن موجود ہے، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے تیل رساؤ کے ٹیر ون کی تیاریاں مکمل کرلی ہے، ٹیرون حکمتِ عملی میں تیل کے رساؤ پر قابو پایا جاسکتا ہے، گزشتہ روز میری ٹائم اور کے پی ٹی نے جہاز کے اطراف تیل کے رساؤ کے پیشِ نظر فلوٹیشن بوم لگائی، ممکنہ تیل کے رساؤ کو روکنے کیلئے تیل سازکمپنیوں کے فلوٹیشن بوم کو بھی اسٹینڈبائی رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے ساحل پر پھنسے غیرملکی بحری جہاز کو نکالنے کے لئے ڈپٹی چیف نیول اسٹاف (آپریشنز)کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوگا، جس میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، کے پی ٹی، این ڈی ایم اے، کوسٹ گارڈز اور دیگر اداروں کے افسران شریک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں