آزاد کشمیر الیکشن کے 7 مہنگے ترین ووٹرز ایک ووٹ ایک لاکھ روپے کا

سات پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں صرف ایک ووٹر کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے


Numainda Express July 24, 2021
سات پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں صرف ایک ووٹر کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے

KARACHI: آزاد کشمیر اسمبلی کی 45نشستوں کے لئے ہونے والے عام انتخابات میں32لاکھ 20ہزار 793ووٹرز میں سے سب سے زیادہ مہنگے 7ووٹرز ہیں ۔جن کے ہر ووٹ کی مجموعی مالیت کم از کم ایک لاکھ روپے بنتی ہے ۔

آزاد کشمیر کے LA7بھمبر میں سب سے زیادہ ایک لاکھ بارہ ہزار ووٹر ہیں جبکہ سب سے کم ووٹر LA43کشمیر ویلی 4میں صرف 2457ہیں۔ 45حلقوں کے لئے 32لاکھ 20ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن پر کم از کم خرچہ ایک لاکھ روپے سے زائد متوقع ہے لیکنLA40 کشمیر ویلی ون کے سات پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں صرف ایک ووٹر کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے ۔

ان سات پولنگ اسٹیشن میں گورنمنٹ پرائمری اسکول سعید آباد کراچی میں ایک خاتون ووٹر کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے جبکہ اسی طرح گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول تھانہ بلا خان جام شورو میں ایک مرد ووٹر کے لئے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس ٹنڈو اللہ یار میں ایک خاتون ووٹر کے لئے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دادو میں خاتون ووٹر کے لئے، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول قاضی سلطان کنری میں خاتون ووٹر کے لئے ، گورنمنٹ بوائز ماڈل اسکول تربت میں ایک مرد ووٹر کے لئے جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قلعہ سیف اللہ میں خاتون ووٹر کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے ۔جہاں پولنگ اسٹاف صرف ایک ووٹر کے لئے سارا دن انتظار کرنے پر مجبور ہو گا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کا ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ LA7بھمبر ہے جہاں سب سے زیادہ ایک لاکھ بارہ ہزار 29ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔ووٹرز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا حلقہ LA40کشمیر ویلی 1ہے جہاں ووٹرز کی کل تعداد صرف 2457ووٹرز پر مشتمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں