آسٹریلیا لاک ڈاؤن میں سختی اور توسیع پر ہنگامے پھوٹ پڑے

سڈنی میں ایک ماہ سے گھر میں بند شہری لاک داؤں میں توسیع پر بھپر گئے


ویب ڈیسک July 24, 2021
پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا، فوٹو: ٹوئٹر

KARACHI: آسٹریلیا کے شہروں سڈنی اور میلبورن میں کورونا لاک ڈاؤن میں مزید سختی اور توسیع کے سرکاری حکم کے خلاف سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا کی بھارتی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا اعلان کیا ہے اور ایس او پیز کو بھی سخت کیا گیا ہے تاہم حکومتی فیصلے پر شہریوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

Protest in australia for covid SPO 1

آسٹریلیا کے شہروں سڈنی اور میلبورن میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے پولیس پر پودوں کے گملوں کے علاوہ بوتلیں بھی پھینکیں جب کہ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔

Protest in australia for covid SPO 3

ادھر حکومتی ترجمان نے کہا کہ پولیس نے جھڑپوں میں کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ جھڑپوں میں 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Protest in australia for covid SPO 4

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں گزشتہ ایک ماہ سے گھر میں رہنے کی ہدایات نافذ کی ہیں جب کہ کورونا کی بھارتی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کی جا رہی ہے۔

Protest in australia for covid SPO 2
واضح رہے کہ کورونا تیزی سے اپنی شکل تبدیل کر رہا ہے اور اب تک تین خطرناک ویرینٹ سامنے آچکے ہیں جن میں سے ایک بھارت میں سامنے آنے والی کورونا کی قسم ہے جسے ڈیلٹا وائرس کا نام دیا گیا ہے۔

Protest in australia for covid SPO 5

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں