بیوی کو قتل کرنے کا الزام شوہر 7 سال بعد عدم ثبوت کی بنا پر بری

ملزم سید اعظم پر تبسم زہرہ کو 2014ء میں قتل کرنے کا الزام تھا


ویب ڈیسک July 24, 2021
ملزم سید اعظم پر تبسم زہرہ کو 2014ء میں قتل کرنے کا الزام تھا (فائل فوٹو)

بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر سات سال بعد غلط ثابت ہوگیا۔ مقامی عدالت نے ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔

ایکسپریس کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں جوڈیشل کمپلیکس میں سیشن عدالت نے بیوی کو قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ سات سال بعد الزام غلط ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم سید اعظم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔

ملزم سید اعظم پر تبسم زہرہ کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ ملیر سٹی تھانے میں درج ہوا تھا۔ ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ مدعی شاہد رضا کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔ مقتولہ کو گولیاں ماری گئی جس کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔ قتل کا واقعہ 2014 میں رونما ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |