وفاقی ٹیکس محتسب نے آر ٹی او فیصل آباد کے افسران پر عائدکرپشن کے الزامات بے بنیاد قرار دیدیے

شکایت کنندہ کی جانب سے عائد الزامات درست ثابت نہیں ہوئے، انسپکشن ٹیم کی رپورٹ


Irshad Ansari July 25, 2021
شکایت کنندہ کی جانب سے عائد الزامات درست ثابت نہیں ہوئے، انسپکشن ٹیم کی رپورٹ۔ فوٹو: فائل

وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کے ماتحت ادارے آر ٹی او فیصل آباد کے افسران پر عائد کرپشن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب کو لیاقت کمال نامی شخص کی جانب سے شکایت موصول ہوئی جس میں آر ٹی او فیصل آباد کے افسران و اہلکاروں پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

مذکورہ شکایت پر وفاقی ٹیکس محتسب نے آر ٹی او فیصل آباد کی انسپکشن کیلئے چیف کمشنر ایل ٹی یو لاہور قیصر اقبال، وفاقی ٹیکس محتسب کے مشیر عبدالرحمٰن ڈوگر اور سید پرویز علی شاہ مشیر وفاقی ٹیکس محتسب پر مشتمل خصوصی انسپکشن ٹیم تسکیل دی جس نے معاملہ کی چھان بین کی۔

انسپکشن ٹیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شکایت کنندہ کی جانب سے عائد الزامات درست ثابت نہیں ہوئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں