
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلاء بخشتے ہیں، ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے، آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے انتخابات جاری ہیں، پولنگ میں 32 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، پاکستان میں بسنے والے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد کشمیری بھی ووٹ ڈال رہے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔