ٹسکا چوپڑا اداکاری میں دھوم مچانے کے بعد لکھاری بھی بن گئیں

’’ایکٹنگ اسمارٹ ‘‘اپنی طرز کی پہلی کتاب ہے جو نئے اداکاروں کو شوبزکو بطور کاروبار اپنانے میں مکمل رہنمائی فراہم کرے گی

ہدایتکار مہیش منجری کرنے میراٹھی فلم ’’کاکشپارش ‘‘ کے ہندی ریمیک کے لیے کاسٹ کرلیا، فلم ’’رہسیہ‘‘ میں ڈاکٹر کے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہوں، ٹسکا چوپڑا فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ ٹسکا چوپڑا جو ''تارے زمین پر''، ''فراق قصہ'' اور اسٹیج ڈرامہ ''ڈنرود فرینڈز'' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ایک نئے میدان مین قدم رکھ دیا ہے اور وہ میدان ہے۔

ایک لکھاری کی اطلاعات کے مطابق اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے نئے لوگوں کی رہنمائی کے لیے ''ایکٹنگ اسمارٹ'' کے نام سے کتاب تحریر کی ہے جس کا مقصد اداکاری کے میدان میں آنے والے نئے لڑکوں اور لڑکیوں کو اس شعبہ کے متعلق رہنمائی فراہم کرنا اور انھیں اداکاری کے اسرار و رموز سے آگاہ کرنا ہے۔ ٹسکا کے مطابق ابھی تک اس طرح کی کوئی کتاب مارکیٹ میں موجود نہیں ہے اور ان کی یہ پہلی کتاب ہے جو نئے اداکاروں کو شوبز کو ایک کاروبار کے طور پر اپنانے میں مکمل رہنمائی فراہم کرے گی۔

اداکارہ کے مطابق کتاب میں امیتاز علی، راجوہیرانی، شبانہ اعظمی اور بومن ایرانی سمیت بہت سے مایہ ناز اداکاروں، ہدایتکاروں اور فلمسازوں کی آراء اور دلچسپ حالات کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ہدایتکار مہیش منجریکر میراٹھی فلم ''کاکشپارش'' کا ہندی اور تامل زبان میں ری میک بنانے جارہے ہیں اور انھوں نے اس سلسلہ میں ٹسکا چوپڑا سے رابطہ کرلیاہے۔

اطلاعات کے مطابق ادکارہ نے 2012ء کی سپر ہٹ فلم کے ریمیک میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے اور وہ فلم میں ساؤتھ کے مشہور اسٹار اروند سوامی کی ہیروئن بنیں گی۔ اس سلسلہ میں ہدایتکار نے کہا ہے کہ ٹسکا چوپڑا 2012ء میں ریلیز ہونے والی میراٹھی فلم کے ریمیک جو ہندی کے ساتھ ساتھ تام زبان میں بھی بنایا جائے گا، میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹسکا چوپڑابالی ووڈ کی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں امید ہے کہ ان کی اس فلم میں بھی پرفارمنس یادگار ہوگی۔


ادھر اداکارہ کی فلم ''رہاسیا'' (RAHASYA) جو اپنے گھر میں قتل ہونے والی نوجوان لڑکی آروشی کے کیس کے متعلق ہے، بھی مکمل ہوچکی ہے اور اسے رواں برس کے دوران ریلیز کیا جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اپنی اس فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹسکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ میری اس فلم میں ایک نیا انداز اپنایا گیا ہے۔ اس کی کہانی بہت دلچسپ ہے جو گھر میں قتل ہونے والی ایک نوجوان لڑکی کے متعلق ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی ہدایتکار منیش گپتا نے تحریر کی ہے۔



فلم میں میرے ساتھ کے کے مینن، ابھشیش ودیارتھی، میتا واشت اور اشوانی کالسیکر نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ امید ہے کہ یہ فلم شائقین کو بہت پسند آئے گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں تجسس سے بھرپور اس فلم میں ایک ڈاکٹر کے کردار میں ہوں اور اس پر اپنی بہترین پرفارمنس دکھانے کی کوشش کی ہے، امید ہے لوگ میرے کام کی تعریف کریں گے۔ واضح رہے کہ یکم نومبر 1973ء کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں پیدا ہونے والی ٹسکا چوپڑا نے 1988ء میں گریجویشن کی اور اس کی پہلی بڑی فلم 2007ء میں ریلیز ہونے والی ''تارے زمین پر'' تھی جس میں انھوں نے عامر خان کے ساتھ پرفارم کیا اور اسی فلم پر انھیں کئی نیشنل ایوارڈ بھی دیے گئے۔ اداکارہ ٹسکا چوپڑا کو بھارت کی خوش لباس اداکاراؤں میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ 2008ء میں اداکارہ کو فلم ''فراق ''میں عمدہ پرفارمنس پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ٹسکا نے ہندو کالج یونیورسٹی آف نئی دہلی سے انگریزی ادب میں ماسٹر کیا۔ ٹسکاکو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق رہا اور انھوں نے اسکول کے زمانے میں ہونے والے بچوں کے ڈراموں میں پرفارم کیا۔

کالج میں تھیٹر میں پرفارم کرنے کا موقع ملا اور کالج کی ان سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہیں۔ 1993ء میں اداکارہ نے پہلی میں فلم اداکار اجے دیوگن کے مدمقابل کام کیا۔ فلم ''پلیٹ فارم''، ''15 اگست'' کے بعد1994ء کو فلم ''بالی عمر کو سلام''، ''حیدرآبادبلیو''، ''سو جھوٹ ایک سچ''میں پرفارم کیا۔ 1995ء کے دوان فلم ''تقدیر والا'' میں لتا کا کردار نبھایا۔ 2008ء میں فلم ''مایا بازار'' اور 2009ء میں ہندی فلم ''فراق''میں پرفارمنس دی۔ 2010ء کے دوران فلم ''مرچ'' اور ''دل تو بچہ ہے جی'' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 2011ء میں فلم ''لو بریک اپ زندگی'' میں شیلا کا کردار نبھایا۔ اسی برس ''دل توبچہ ہے جی'' ، ''404'' اور فلم ''خوشیاں'' میں نظر آئیں۔ 2012ء کے دوران اداکارہ کی دوفلمیں ''10 ایم ایل لو'' اور ''اوہ مائی گاڈ'' سینما گھروں کی زینت بنائی گئیں۔ گزشتہ برس بھی اداکارہ دو فلموں ''قصہ'' اور انکر اروڑہ مرڈرکیس'' میں اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئیں۔
Load Next Story