ایران میں ڈاکوؤں کے ساتھ جھڑپ میں پاسداران انقلاب کے 4 اہلکار ہلاک

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی


ویب ڈیسک July 25, 2021
ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، فوٹو: فائل

ایران میں پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے سرحدی علاقے میں اسمگلرز اور ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں کے ادارے کے مطابق ایران میں سیستان بلوچستان کے ضلع گونگ میں مسلح ڈاکوؤں اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایرانی فورس کے چار اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور منشیات کے اسمگلر فرار ہوگئے ۔

ایران کا یہ سرحدی علاقہ افغانستان سے افیون اور ہیروئین کی اسمگلنگ کی اہم راہداری ہے جس کے باعث اس علاقے میں اسمگلرز، ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ پاسداران انقلاب اور ایران بارڈر فورس کی جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

ایران کے سرکاری ذرائع نے تہران سے ایک ہزار 250 کلومیٹر جنوب مشرق کے ضلع گونگ میں پاسداران انقلاب کے 4 اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا اور نہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں