ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی شاندار کارکردگی

مقابلے کے دوران ایک موقع پر طلحہ طالب پہلی پوزیشن پر بھی رہے


Sports Reporter July 25, 2021
مقابلے کے دوران ایک موقع پر طلحہ طالب پہلی پوزیشن پر بھی رہے (سوشل میڈیا)

اولمپک گیمز میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے شاندار کارکردگی پیش کی تاہم طلحہ 67 کلو گرام کٹیگری میں میڈل نہیں جیت پائے۔

طلحہ طالب نے مجموعی طور پر 320 کلو گرام وزن اٹھا کر پانچویں پوزیشن پائی، مقابلے کے دوران ایک موقع پر طلحہ طالب پہلی پوزیشن پر بھی رہے، ایونٹ میں چینی ویٹ لفٹر نے 332 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ طلحہ طالب نے اسنیچ میں 150 اور کلین اینڈ جرک میں 170 کلو گرام وزن اٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں