آزاد کشمیر میں فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے چار جوان شہید آئی ایس پی آر

تین فوج جوان اور گاڑی کا سویلین ڈرائیور شدید زخمی، قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، گاڑی الیکشن ڈیوٹی پر مامور تھی


ویب ڈیسک July 25, 2021
تین فوج جوان اور گاڑی کا سویلین ڈرائیور شدید زخمی، قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، گاڑی الیکشن ڈیوٹی پر مامور تھی (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے باعث چار فوجی جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور فوج کی ایک گاڑی گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں چار فوجی جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ لسوا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، گاڑی کا سویلین ڈرائیور بھی حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اور شہید ہونے والوں کے لیے بلند درجات اور زخمی سپاہیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں