پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب 5 کی بجائے 4 ٹی ٹوئنٹی میچ ہوں گے

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 کی بجائے 28 جولائی کو ہوگا


ویب ڈیسک July 25, 2021
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 کی بجائے 28 جولائی کو ہوگا (فائل فوٹو)

SAUDI ARABIA: پاکستان اور میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کے درمیان اب پانچ کی بجائے چار ٹی ٹوئنٹی میچ ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز میں کورونا کی انٹری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں 27 جولائی کو شیڈول گرین شرٹس کا پہلا میچ منسوخ کرنا پڑ گیا۔

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو شیڈول تھا تاہم ایک اسٹاف رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مقابلہ ملتوی کرتے ہوئے دونوں اسکواڈز کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا۔ تمام کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان کی رپورٹس منفی آنے پر دونوں ٹیمیں ہفتہ کو ایکشن میں نظر آئیں، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل بروز پیر کھیلا جائے گا۔

اس صورتحال میں ویسٹ انڈیز کا مہمان پاکستانی ٹیم کے ساتھ 27 جولائی کو شیڈول ٹی ٹوئنٹی میچ نہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب 5 کے بجائے 4 میچ کھیلیں گی۔ پہلا مقابلہ 28 جولائی کو ہوگا جب کہ دوسرا میچ 31 جولائی، تیسرا مقابلہ یکم اگست اور چوتھا 3 اگست کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں