سامارو کے گاؤں میں ڈنگی وائرس نے2بچوں کی جان لے لی

گاؤں عالم خان کپری میں چھٹی جماعت کی طالبہ و جنتی اور 5 سالہ کرشن کئی روز سے بخار میں مبتلا تھے، علاقے میں خوف وہراس


Nama Nigar January 25, 2014
گاؤں عالم خان کپری میں چھٹی جماعت کی طالبہ و جنتی اور 5 سالہ کرشن کئی روز سے بخار میں مبتلا تھے، علاقے میں خوف وہراس فوٹو: فائل

سامارو کے نواحی گاؤں عالم خان کپری میں ڈنگی وائرس سے چھٹی جماعت کی طالبہ و جنتی اور 5 سالہ کرشن چل بسے،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق سامارو تحصیل کے گائوں عالم خان کپری کی رہائشی چھٹی جماعت کی طالبہ و جنتی دختر لیکراج کولہی اور 5 سالہ کرشن ولد لالو کولہی ڈنگی وائر س کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ دونوں بچے کئی روز سے بخار میں مبتلا تھے۔



2 بچوں کی ہلاکت کی خبر سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب گائوں عالم خان کپری کے رہائشیوں نے بتایا کہ کوئی بھی ٹیم ہماری مدد کے لیے نہیں آئی جبکہ تعلقہ اسپتال کے ڈاکٹر بھی اس خبر سے لاعلم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں