آزاد کشمیرانتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا
تحریک انصاف نے 32.5 فیصد، (ن) لیگ نے 25.65 جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 18.28 فیصد ووٹ حاصل کئے
گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے اور وہ کسی اتحاد کے بغیر ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 میں سے 44 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے 25 نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا جبکہ پیپلز پارٹی نے 11 اور مسلم لیگ ن نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے بھی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔
ایل اے 16 باغ کے 4 پولنگ اسٹیشن پر نتائج روک لئے گئے
الیکشن کمیشن نے ایل اے 6 باغ کے چار پولنگ اسٹیشن پر تنازعہ کے باعث نتائج روک لئے گئے، ان چار پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ آج ہو گا۔ اس حلقے کے 163 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کے سردار میر اکبر کو پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان پر 196 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
کون کہاں سے کامیاب
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق
ایل اے 01 میر پور 1 سے تحریک انصاف کے چوہدری اظہر صادق کامیاب ہوئے
ایل اے 02 میر پور 2 سے پیپلز پارٹی کے قاسم مجید
ایل اے 03 میر پور 3 سے تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
ایل اے 04 میر پور 4 سے تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین
ایل اے 05 بھمبر 1 سے مسلم لیگ (ن) کے کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور
ایل اے 06 بھمبر 2 سے تحریک انصاف کے علی شان چوہدری
ایل اے 07 بھمبر 3 سے تحریک انصاف کے چوہدری انوارالحق
ایل اے 08 کوٹلی 1 سے تحریک انصاف کے ظفر اقبال ملک
ایل اے 09 کوٹلی 2 سے پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی
ایل اے 10 کوٹلی 3 سے پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین
ایل اے 11 کوٹلی 4 سے تحریک انصاف کے چوہدری اخلاق
ایل اے 12 کوٹلی 5 سے پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین
ایل اے 13 کوٹلی 6 سے تحریک انصاف کے نثار انصر ابدالی
ایل اے 14 باغ 1 سے آزاد جمو کشمیر مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان
ایل اے 15 باغ 3 سے تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس
ایل اے 17 باغ 4 سے پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور
ایل اے 18 پونچھ سدنوٹی 1 سے تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی
ایل اے 19 پونچھ سدنوٹی 2 سے مسلم لیگ (ن) کے سردار عامر الطاف خان
ایل اے 20 سے پونچھ سدنوٹی 3 پیپلز پارٹی کے سردار محمد یعقوب
ایل اے 21 پونچھ سدنوٹی 4 سے جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سردار حسان ابراہیم
ایل اے 22 پونچھ سدنوٹی 5 سے تحریک انصاف کی شاہدہ صغیر چغتائی
ایل اے 23 پونچھ سدنوٹی 6 سے تحریک انصاف کے سردار محمد حسین
ایل اے 24 پونچھ سدنوٹی 7 سے تحریک انصاف کے سردار فہیم اختر ربانی
ایل اے 25 نیلم ویلی 1 سے مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر
ایل اے 26 نیلم ویلی 2 سے پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید
ایل اے 27 مظفر آباد 1 سے پیپلز پارٹی کے سردار جاوید ایوب
ایل اے 28 مظفر آباد 2 سے پیپلز پارٹی کے سید بازل نقوی
ایل اے 29 مظفر آباد 3 سے تحریک انصاف کے خواجہ فاروق احمد
ایل اے 30 مظفر آباد 4 سے تحریک انصاف کے چوہدری راشد
ایل اے 31 مظفر آباد 5 سے پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر
ایل اے 32 مظفر آباد 6 سے مسلم لیگ (ن) کے راجا فاروق حیدر
ایل اے 33 مظفر آباد 7 سے تحریک انصاف دیوان علی خان چغتائی
ایل اے 34 جموں 1 سے تحریک انصاف کے چوہدری ریاض احمد
ایل اے 35 جموں 2 سے تحریک انصاف کے چودہری مقبول گجر
ایل اے 36 جموں 3 سے تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا
ایل اے 37 سے جموں 4 تحریک انصاف کے غلام محمد سرگالہ
ایل اے 38 جموں 5 سے تحریک انصاف کے چوہدری محمد اکبر ابراہیم
ایل اے 39 جموں 6 سے مسلم لیگ (ن) کےراجا محمد صدیق
ایل اے 40 سے کشمیر ویلی 1 سے پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار لون
ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے تحریک انصاف کے دیوان غلام محی الدین
ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 سے تحریک انصاف کے محمد عاصم شریف
ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے تحریک انصاف کے جاوید بٹ
ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 سے مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری
اور ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 سے تحریک انصاف کے عبدالماجد خان جیت گئے ہیں
پولنگ کی شرح گزشتہ انتخابات سے کم
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے الیکشن میں پولنگ کا ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا جب کہ 2016 کے عام انتخابات میں یہ شرح 65 فیصد تھی۔
کس پارٹی نے کتنے ووٹ لئے
الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے ذرائع کے مطابق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2021 میں پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13 ہزار 590 ووٹ حاصل کئے، جس کی شرح 32.5 فیصد بنتی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 4لاکھ 91ہزار 91 ووٹ لئے جس کی شرح 25.65 بنتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی 3لاکھ 49 ہزار895 ووٹ لئے جس کی شرح 18.28 فیصد بنتی ہے۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے ایک لاکھ 53 ہزار 861 ووٹ حاصل کئے جس کی شرح 8.4 فیصد بنتی ہے، آزاد امیدواروں نے ایک لاکھ 33 ہزار 136 ووٹ حاصل کئے اور ان کی شرح 6.95 بنتی ہے. تحریک لبیک آزاد کشمیر نے 94 ہزار 487 ووٹ حاصل کئے جس کی شرح 4.94 بنتی ہے۔
مریم نواز کا نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے انتخابی نتائج پر اپنی ٹویٹ کیا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نہ کروں گی۔ میں نے تو 2018 کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے اور نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔اس 'بے شرم دھاندلی' پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی'۔
'اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست پر نظرثانی کرے'
آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندارکامیابی عام آدمی کے وزیراعظم عمران خان پرغیرمتزلزل اعتماد کا اظہار ہے، اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے، آصف زرداری اور نواز شریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں،متبادل قیادت کا وقت ہے، محب سے ملاقاتیں کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔