سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کل پاکستان کا دورہ کریں گے

وزیراعظم کے مئی میں دورہ سعودیہ کے تناظرمیں یہ اہم دورہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک July 26, 2021
وزیراعظم کے مئی میں دورہ سعودیہ کے تناظرمیں یہ اہم دورہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود کو شاہ محمود قریشی نے دورے کی دعوت دی تھی، وہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے مئی میں دورہ سعودیہ کے تناظرمیں یہ اہم دورہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جب کہ سعودی وزیرخارجہ دوسری اعلی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کے مطابق دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب جموں و کشمیر کنٹیکٹ گروپ کا رکن ہے جس نے ہمیشہ کشمیر کاز کی حمایت کی ہے، دورے سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات گہرے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں