آئین سپریم مگر اسے بنانے والی پارلیمنٹ ہی ہے گیلانی
ملک میں توہین عدالت کا قانون موجود نہیں، لانگ مارچ کرنے والے سب جہادی ہیں
سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ مجھے سرائیکی صوبے کی آواز اٹھانے کی سزا دی گئی، آئین سپریم ہے مگر آئین کو بنانے والی پارلیمنٹ ہی ہے، میں نے آئین و پارلیمنٹ کے استحکام کو یقینی بنایا، کبھی سیاسی شہید بننے کی تمنا نہیں کی، لانگ مارچ کرنے والے سب جہادی ہیں، نیٹو سپلائی کھولنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیاگیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے ٹرین کے ذریعے ملتان روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چئیرمین سید آصف ہاشمی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ لاہور سے ملتان جاتے ہوئے راستے میں مختلف شہروں میں اسٹاپ کے دوران سابق وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یوسف گیلانی نے کہا میں نے صرف آئین کا تحفظ کیاہے اور پارلیمنٹ کے استحکام کو یقینی بنایاہے پاکستان ایک ناکام ریاست نہیں ،ایک وزیراعظم گیا تو دوسرا آگیا ہے۔ پیپلزپارٹی واحد وفاقی جماعت ہے جو تمام اکائیوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے،نیٹو سپلائی لائن دفاع پاکستان کونسل کے کہنے پر بند نہیں کی تھی اور نہ ہی ان کے کہنے پر کھولی گئی،تمام فیصلے ملکی مفاد کوسامنے رکھ کر کیے جاتے ہیں،آئین کے مطابق عوامی نمائندوں کو استثنیٰ حاصل ہے اگر اس پر بحث ہورہی ہے تو اس میں گھبرانے والی بات نہیں،ویسے بھی ملک میں توہین عدالت کا قانون موجود نہیں ہے۔
دہری شہریت کے حوالے سے نوازشریف سے بات ہوئی ہے ان کا بھی خیال ہے کہ اس پر بحث ہونی چاہیے۔ ہم نے 73ء کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے نااہل ہوا۔ جو لوگ آج الیکشن کی باتیں کر رہے ہیں وہ یاد رکھیں نتائج آج سے مختلف نہیں ہونگے اور مستقبل میں بھی اتحادی حکومتیں ہی بنیں گی لیکن پیپلزپارٹی کو سینیٹ کی وجہ سے اکثریت حاصل ہو گی۔ سینیٹ کے بغیر قومی اسمبلی صرف بحث و مباحثہ کی سوسائٹی ہو گی اس لیے ہم اسے یہ سوسائٹی نہیں بننے دیں گے۔ توہین عدالت اور دہری شہریت کے قوانین میں ترامیم کے لیے سب سے مشاورت کی جائے گی۔ ریلوے کی زبوں حالی کے حوالے سے انھوں نے کہا وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے ادارے نظر انداز ہوئے۔
اس موقع پر انہوں نے یہ شعر پڑھا۔ جن پتھروں کو عطا کی تھیں ہم نے دھڑکنیں، جب ان کو زباں ملی وہ ہم پہ ہی برس پڑے۔ ساہیوال اسٹیشن پر کارکنوں نے یوسف گیلانی کا خیرمقدم کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کارکن انتخابات کی تیاری کریں پیپلزپارٹی دوبارہ منتخب ہوکر اقتدار میں آئیگی۔ وہاڑی اور خانیوال میں بھی سیکڑوں کارکنوں نے یوسف گیلانی کا پرتپاک استقبال کیا۔ قادر پور راں میں استقبال کے لیے آٓئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یوسف گیلانی نے کہا میں سرائیکی صوبہ بنانے کی تحریک مزید تیز کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ نااہلی کے بعد سابق وزیراعظم کی پہلی مرتبہ ملتان آمد پر جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے' آتش بازی کا مظاہرہ، زبردست نعرہ بازی اور گل پاشی کی گئی۔