مزدور کی کم سے کم اجرت 21000 روپے ماہانہ سے متعلق اعلامیہ جاری

وزیراعلیٰ کی یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عملے کو ماہانہ 21 ہزار روپے اجرت کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت


ویب ڈیسک July 26, 2021
وزیراعلیٰ کی یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عملے کو ماہانہ 21 ہزار روپے اجرت کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت۔ فوٹو:فائل

خیبرپختون خوا میں مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 21000 روپے بطورتنخواہ اداکرنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں محنت کشوں کے لیے صوبائی حکومت کے اعلان کردہ کم سے کم ماہانہ اجرت 21000روپے بطورتنخواہ اداکرنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق صوبے کے وزیر اعلی محمود خان نے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو کم سے کم ماہانہ اجرت پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو تحریری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں وزیراعلی ممودخان نے تمام سرکاری محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عملے کو ماہانہ 21 ہزار روپے اجرت کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں