جماعت دعوۃ کیلئے چندہ جمع کرنے پر مجرم کو 15 سال 6 ماہ قید

عدالت نے مجرم پر دس لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔


کورٹ رپورٹر July 26, 2021
عدالت نے مجرم پر دس لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے لیئے فنڈ اکٹھا کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو مجموعی طور پر 15 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 نے کالعدم تنظیم کے لیئے چندہ جمع کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کالعدم جماعت کے رکن مجرم محمد عذیر کیخلاف جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 15 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی اور دس لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 3 سال 2 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔ پولیس کے مطابق مجرم ناظم آباد میں جماعت دعوہ کے لیے چندہ اکھٹا کرتا تھا۔ اس کے قبضہ سے چندے کی رسیدیں برآمد ہوئیں۔ اسے 2020 کو شہریوں کی اطلاع پر مجرم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں