فوج کا نام استعمال کرکے جعلسازی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ملزمان پاک آرمی کا نام استعمال کرکے کسی واردات کا ارادہ بھی رکھتے تھے، پولیس


ویب ڈیسک July 26, 2021
ملزمان پاک آرمی کا نام استعمال کرکے کسی واردات کا ارادہ بھی رکھتے تھے، پولیس

ISLAMABAD: پولیس نے پاک فوج کا نام استعمال کرکے جعلسازی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے پاک فوج کا نام استعمال کرنے اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرکے ملزمان کی کار تحویل میں لے لی ہے، ملزمان کی شناخت رضوان بیگ اور جنید فاروقی کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کار کو بطور رینٹ اے کار استعمال کرتے اور چیکنگ کے دوران یا ٹول ٹیکس سے بچنے کے لیے پاک فوج کا نام استعمال کرتے تھے جب کہ ملزمان پاک آرمی کا نام استعمال کرکے کسی واردات کا ارادہ بھی رکھتے تھے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |