اسلام آباد میں وکیل نے بھائی بھابھی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے ماردیا

ملزم فرار، اسلام آباد میں وکیل ہے، پولیس نے قتل کی وجہ گھریلو تنازع کو قرار دیا ہے


ویب ڈیسک July 27, 2021
ملزم فرار، اسلام آباد میں وکیل ہے، پولیس نے قتل کی وجہ گھریلو تنازع کو قرار دیا ہے (فوٹو:فائل)

تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کر ڈالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وکالت کرنے والے وقاص نامی غیر شادی شدہ نوجوان نے اپنے بڑے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تہرے قتل کی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا جارہا ہے، ملزم وقاص جو کہ اسلام آباد کا وکیل بتایا جارہا ہے موقع سے فرار ہوچکا ہے جس کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور علاقہ کی ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں