کراچی میں موٹر سائیکل چوری و چھیننے کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ

7 ماہ کے دوران موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں50 اورچھیننے کی وارداتیں100 فیصد بڑھ گئیں۔


Staff Reporter July 27, 2021
2020 میں موٹرسائیکل چھیننے کی یومیہ اوسط 6 تھی ،رواں سال 12 تک پہنچ گئی،گاڑیاں چوری اورچھیننے کی وارداتوں بھی اضافہ ہوگیا ۔ فوٹو : فائل

شہر میں گزشتہ 7 ماہ کے دوران موٹرسائیکلوں کی چوری کی وارداتوں میں 50 فیصد اورموٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا۔

رواں سال کے7 ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 27 ہزار سے زائد موٹرسائیکل چوری کی گئیں جن کی یومیہ اوسط 129 رہی، گزشتہ سال 2020 کے 7ماہ میں موٹرسائیکل چھیننے کی 1252 وارداتیں ہوئیں جبکہ 2021 میں اب تک 2542 وارداتیں ہوچکی ہیں2020 میں موٹرسائیکل چھیننے کی یومیہ اوسط 6 تھی اوررواں سال کے 7 ماہ یومیہ اوسط 12 تک پہنچ چکی ہے۔

ذرائع سی پی ایل سی کے مطابق اینٹی وہیکل کارلفٹنگ سیل کے بلند وبانگ دعوے ایک طرف اورزمینی حقائق دوسری طرف ہیں، شہرمیں موٹرسائیکل اورگاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ، رواںسال موٹرسائیکلوں کی چوری کی وارداتوں میں 50 فیصد اور موٹر سائیکل چھینے کی وارداتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

7 ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 27 ہزار سے زائد موٹرسائیکل چوری کی گئیں جن کی یومیہ اوسط 129 رہی، گزشتہ سال 2020 کے ابتدائی 7 ماہ میں موٹرسائیکل چوری کی 18 ہزار وارداتیں ہوئی تھیں جن کی یومیہ اوسط 85 رہی تھی رواں سال جنوری میں 3649،فروری میں 3369، مارچ میں 3898، اپریل میں 4129 موٹرسائیکل،مئی میں 3995،جون میں 4248 جبکہ جولائی میں تقریباً 3880 موٹرسائیکل چوری ہوئیں۔

گزشتہ سال 2020 کے سات ماہ میں موٹرسائیکل چھینے کی 1252 وارداتیں ہوئی جبکہ 2021 میں 2542 وارداتیں ہوچکی ہیں، 2020 میں موٹرسائیکل چھینے کی یومیہ اوسط 6 تھی اوررواں سال کے 7 ماہ یومیہ اوسط 12 تک پہنچ چکی ہے، اینٹی کار لفٹنگ سیل بھی کار لفٹرز کو بھی لگام ڈالنے میں ناکام دکھائی دیا۔

گاڑی چوری اور چھینے کی وارداتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا، گزشتہ سال 2020 کے 7ماہ میں 110 گاڑیاں چھینی گئیں اور 2021 میں 126 گاڑیاںچھینی جاچکی ہیں،2020 کے 7ماہ میں 830 گاڑیاں چوری ہوئی اور 2021 میں تقریبا 946 گاڑیاں چوری ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں