شہروزکاشف ’’کےٹو‘‘ سرکرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے

شہروز کاشف نے روانگی سے پہلے کے ٹوسمیت تمام سرکردہ چوٹیوں کی ٹاپ پر پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم ظاہرکیا تھا


Sports Reporter July 27, 2021
ان کی اس کامیابی اور خوابوں کی تعبیر میں معاونت فراہم کرنے میں ان کے والد کا نمایاں ہاتھ ہے: فوٹو: فائل

شہروز کاشف ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔

شہروز کاشف ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔ 19 سالہ لاہور کے رہائشی شہروز کاشف نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

والد کاشف سلمان نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی ہے اور موقف اختیار کیا کہ شہروز دو ماہ قبل ماونٹ ایورسٹ سرکرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بنے، اب شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری اورپاکستان کی سب سے اونچی چوٹی سرکی ہے۔

شہروز کاشف نے روانگی سے پہلے کے ٹوسمیت تمام سرکردہ چوٹیوں کی ٹاپ پر پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم ظاہرکیا تھا۔ ان کی اس کامیابی اور خوابوں کی تعبیر میں معاونت فراہم کرنے میں ان کے والد کا نمایاں ہاتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں