تیزبارشوں کے پیش نظرگلیات آنے والے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

شدید بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہوسکتی ہے


ویب ڈیسک July 27, 2021
سیاح دوران سفراحتیاطی تدابیراختیار کریں، ترجمان جی ڈی اے: فوٹو: فائل

گلیات میں آج سے جمعہ تک مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان‎ ہے۔

تیزبارشوں کے پیش نظرگلیات آنے والے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان جی ڈی اے کے مطابق گلیات میں آج سے جمعہ تک مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان‎ ہے، شدید بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہوسکتی ہے۔

ترجمان جی ڈی اے کے مطابق سیاح دوراں بارش اوراندھیرے میں ڈرائیونگ سے اجتناب کریں، لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں عملے کو24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ روڈ سائیڈ چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی کویقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان جی ڈی اے احسن حمید نے ہدایت کی کہ سیاح دوران سفراحتیاطی تدابیر اختیارکریں۔ سیاحتی مقامات میں موسمیاتی صورت حال اورراستوں سے متعلق ہیلپ لائن 1422 پررابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |