بی آر ٹی بس میں خواجہ سراؤں کے لیے نشستیں مختص کردی گئیں
شہری خواجہ سراؤں کے لیے مختص نشستوں پر بیٹھنے سے اجتناب کریں، ترجمان ٹرانس پشاور
خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی بس میں خواجہ سراؤں کے لیے نشستیں مختص کردی ہیں۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کی ہر بس میں خواجہ سراؤں کے لیے ترجیحی نشستیں مختص کردی گئیں ہیں، خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بسوں میں خواجہ سراؤں کی مختص نشستوں پر نہ بیٹھیں۔