اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

بروقت اور بہتر فیصلوں کے باعث معیشت میں استحکام دکھائی دے رہاہے، رضا باقر


ویب ڈیسک July 27, 2021
بروقت اور بہتر فیصلوں کے باعث معیشت میں استحکام دکھائی دے رہاہے، رضا باقر

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اگلے 2ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل پانچویں بار پالیسی ریٹ کو مستحکم رکھا گیا ہے جب کہ مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران بھی معاشی اعشاریے بہتر ہیں، جون میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد رہی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک اعشاریہ 8 ارب ڈالر پر ٹریڈ کررہاہے، بروقت اور بہتر فیصلوں کے باعث معیشت میں استحکام دکھائی دے رہاہے، افراط زر کی شرح 9.7 سے کم ہوکر 8.7 فیصد ہوگئی ہے جب کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے بجائے سرپلس ریکارڈ ہوا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں