عدالت نے جاوید اختر ہتک عزت کیس میں کنگنا کو آخری مہلت دیدی
عدالت نے اداکارہ کی آج غیر حاضری کی درخواست منظور کرلی
میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے جاوید اختر ہتک عزت کیس میں اداکارہ کنگنا رناوت کو آخری مہلت دے دی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج ممبئی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف جاوید اختر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں دونوں کے وکلا پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت مجمسٹریٹ آر آر خان نے کی۔
کنگنا رناوت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکارہ اس وقت ملک سے باہر ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کنگنا رناوت کی غیرحاضری کی درخواست کو منظور کیا جائے۔
جاوید اختر کے وکیل نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ کنگنا رناوت کی غیر حاضری کی درخواست کو مسترد کر کے ان کے خلاف فوری قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جائے۔
مجمسٹریٹ آر آر خان نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کنگنا رناوت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر کنگنا رناوت عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں تو قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال معروف بھارتی شاعر جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ممبئی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اداکارہ نے قومی ٹیلی ویژن پر ان کی تضیحک کی اور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر اپنے بیانات میں بے بنیاد تبصرے کیے جس سے ان کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔