کراچی میں کورونا وبا کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ کیس رپورٹ

کراچی کی 22 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، این سی او سی


ویب ڈیسک July 27, 2021
کراچی کی 22 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، این سی او سی (فائل فوٹو)

شہر قائد میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں کورونا وبا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس او پیز پر عملدرآمد اور شہریوں کی ویکسی نیشن کی اشد ضرورت پر زور دیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق کراچی میں پہلی لہر کے دوران گزشتہ سال 13 جولائی کو سب سے زیادہ 649 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دوسری لہر کے دوران رواں سال 17 جنوری کو سب سے زیادہ 836 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کراچی میں کیسز کی شرح 26 عشاریہ 32 فیصد ہوگئی ہے، آج کورونا کے سب سے زیادہ 980 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق کراچی کی 22 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں