صدر کا نوٹس تھر میں ہندو شہری کو ہراساں کرنے والا گرفتار

اقلیتوں سے زیادتی اسلام کی روح کے منافی، آئین کی سنگین خلاف ورزی، صدر علوی


APP July 28, 2021
اقلیتوں سے زیادتی اسلام کی روح کے منافی، آئین کی سنگین خلاف ورزی، صدر علوی (فائل فوٹو)

صدر عارف علوی کی ہدایت پر تھر سندھ میں ہندو شہری کو ہراساں کرنے کے واقعہ کے ذمے دار شخص عبد السلام ابو داد کو سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

صدر عارف علوی نے تھر میں ہندو شہری کو ہراساں کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری وزارت داخلہ اور آئی جی سندھ کو قانونی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

جاری بیان کے مطابق صدرعلوی نے کہا کہ ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بن سکتے ہیں، اقلیتوں کے ساتھ زیادتی اسلام کی روح کے منافی ، آئین ِپاکستان کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں۔

علاوہ ازیں صدرعارف علوی نے ملکی معاشی اور سائنسی ترقی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ترقیاتی پالیسیوں کا فوکس ترقیاتی منصوبوں سے انسانی وسائل کی فکری ترقی کی سمت جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |