
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیہ کے علاقے جمن شاہ میں تیز رفتار بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 6 مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔
ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس کو حادثہ موٹرسائیکل رکشے کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں مزید 30 سے زائد زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔