بھارت میں ٹرک نے بس کو ٹکر ماردی 18 افراد ہلاک

بس میں زیادہ تر محنت کش سوار تھے


ویب ڈیسک July 28, 2021
بس میں زیادہ تر محنت کش سوار تھے

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں ٹرک اور بس کے درمیان ٹکر سے 18 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں زیادہ تر محنت کش سوار تھے جو ہریانہ سے اپنے گھروں کو بہار جارہے تھے کہ رستے میں بارہ بنکی کے علاقے میں ان کی بس خراب ہوگئی۔ کچھ مزدور بس میں ہی سوتے رہے اور کچھ گرمی کی وجہ سے بس کے سامنے سڑک پر لیٹ گئے جبکہ ڈرائیور مکینک کو ڈھونڈنے چلاگیا۔

اسی اثنا میں پیچھے سے آنے والے ایک ٹرک نے بس کو ٹکر ماردی۔ پولیس کے مطابق بس میں 65 نشستیں تھیں لیکن گنجائش سے زیادہ 140 مسافر سوار تھے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں