خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع میں گھر گھر جاکر کورونا ویکسی نیشن مہم کا فیصلہ

پشاور، مردان، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں 29 جولائی سے 10 اگست تک مہم کی جائے گی

میڈیکل ٹیکنیشنز اور تربیت یافتہ لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر کورونا ویکسینیشن کریں گے فوٹؐو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کی بھارتی (ڈیلٹا) قسم کے پھیلاؤ کے خدشے پر5 اضلاع میں گھر گھر جاکر کورونا ویکسینیشن مہم کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں نئے کورونا وائرس ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے خدشے پر5 اضلاع میں گھر گھر جاکر کورونا ویکسینیشن مہم کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے ان اضلاع کو باضابطہ بذریعہ مراسلہ آگاہ کردیا گیا ہے۔


مراسلے کے مطابق پشاور، مردان، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں 29 جولائی سے 10 اگست تک مہم کی جائیگی۔ جس کے لئے ان اضلاع میں باضابطہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو معاملات کی نگرانی کےلئے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ضلع پشاور کے لئے ڈاکٹر عمر فیصل، ضلع مردان کےلئے ڈاکٹر مشتاق احمد اور ڈاکٹر اسد علی، سوات کے لئے ڈاکٹر مخدوم صفدر، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے لئے ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کو متعین کیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق تمام اضلاع میں میڈیکل ٹیکنیشنز اور تربیت یافتہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کورونا ویکسینیشن میں گھر گھر جاکر مہم کریں گے۔جبکہ ڈی ایچ اوز کو ہسپتالوں میں اس سلسلے میں ہر قسم کے زیلی اثرات کےلئے انتظامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں اسپتالوں تک ایمبولینسز کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔
Load Next Story