اداکار یاسر حسین نے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

یاسر حسین ڈراما سیریز ’’کوئل‘‘کی ہدایات دیں گے


ویب ڈیسک July 28, 2021
یاسر حسین ڈراما سیریز ’’کوئل‘‘کی ہدایات دیں گے، فوٹوسوشل میڈیا

اداکار یاسر حسین نے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اداکارہ منشاپاشا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ وہ ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں اور ڈراما سیریز ''کوئل''کی ہدایات دیں گے۔

یاسر حسین نے تصویر کے کیپشن میں لکھا یہ لال کیپ کوئی معمولی کیپ نہیں ہے بلکہ ڈائریکٹر کی کیپ ہے۔ انہوں نے مزید لکھا منشا پاشا کے ساتھ کام کرکے انہیں بہت مزہ آیا عموماً اچھے لوگ بہت اچھے اداکار بھی ہوتے ہیں۔

یاسر حسین کا ہدایت کاردہ ڈراما پاکستان کے پہلے اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس پر دکھایا جائے گا۔ ڈرامے میں اداکارہ منشا پاشا، فہد شیخ اور اداکارہ ہمامیر شامل ہیں۔ ہمامیر اس ڈرامے کے ساتھ 15 سال بعد اداکاری کی دنیا میں واپسی کررہی ہیں۔



 

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CRycSElLGxt/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں