سندھ حکومت کی اپیل پر لاک ڈاؤن کے خلاف تاجروں کا احتجاج موخر

تاجروں کا وفد ملاقات میں وزیر اعلی سندھ کو تحفظات سے آگاہ کرے گا

کاروباری اوقات کار پر تاجر برادری کے شدید تحفظات ہیں فوٹو: فائل

تاجر تنظیموں نے سندھ حکومت کی اپیل پر لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج موخر کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے معاملے پر سندھ حکومت نے تاجر ایکشن کمیٹی سے رابطہ کیا ہے، سندھ حکومت نے احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں کے جائز مطالبات پر غور کیا جاسکتا ہے۔


سندھ حکومت کی اپیل پر تاجروں نے آج ہونے والے احتجاج کو موخر کرنے کا اعلان کردیا ہے، تاجروں کا وفد وزیر اعلی سندھ مراد علی سے ملاقات کرے گا اور انہیں کاروباری طبقے کے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔ تاجر رہنما رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ حکومتی یقین دہانی کے بعد احتجاج موخر کرتے ہیں، ہم نے یہ فیصلہ عوامی مفاد اور حکومت کی جانب سے مثبت پیغام کے بعد کیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کی خطرناک شرح کے پیش نظر سندھ حکومت نے کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس پر تاجر برادری کے شدید تحفظات ہیں۔
Load Next Story