یونیسیف نے بھوٹان کو تیز ترین ویکسینیشن کرنے والا ملک قرار دیدیا

صرف ایک ہفتے کے دوران 90 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگادی گئی


ویب ڈیسک July 28, 2021
بھوٹان کی کُل آبادی 8 لاکھ کے زائد ہے، فوٹو: فائل

ایشیائی ملک بھوٹان میں 90 فیصد بالغوں کو صرف ایک ہفتے میں کورونا ویکسین لگادی گئی جس کی تعریف اقوام متحدہ نے بھی کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھوٹان میں اسٹرا زینیکا کی کورونا ویکسین کا دوسرا ٹیکہ لگانے کی مہم کا آغاز 20 جولائی سے کیا گیا تھا اور سات روز میں 90 فیصد افراد کا کورس مکمل ہوگیا۔

بھارت اور چین کے درمیان واقع 8 لاکھ سے زائد آبادی والے چھوٹے سے ملک بھوٹان کی کورونا ویکسین لگانے کی مہم کو یونیسیف نے دنیا کی تیز ترین مہم قرار دیا ہے۔

رواں برس اپریل میں بھوٹان نے بھارت کی جانب سے عطیہ کی گئی اسٹرا زینیکا کے ساڑھے پانچ لاکھ خوراکیں محض دو ہفتوں میں لگا کر عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی تاہم بھارت کی جانب سے مزید ویکسین کی فراہمی نہ ہونے کے باعث ویکسینیشن روک دی گئی تھی۔

ویکسینیشن روکنے کے بعد بھوٹان کو اقوام متحدہ کے پروگرام کوویکس کے تحت امریکا سے میڈورنا، گاوی سے فائزر جب کہ ڈنمارک، کروشیا اور بلغاریہ سے ایسٹرازینیکا کی چار لاکھ سے زائد ویکسنز موصول ہونے پر صرف ایک ہفتے میں 90 فیصد آبادی کو دوسری خوراک بھی لگادی گئی۔

واضح رہے کہ ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ عطیہ کرنے کے بعد دوسری کھیپ کی فراہمی سے معذرت کرتے ہوئے بھارت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ہمارے اپنے ملک میں کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ پہلے اپنے ملک کی ضرورت پورا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |