ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری

چینی کی درآمد سرکاری گوداموں میں ذخیرے کے لیے کی جارہی ہے

کورونا ریلیف اقدامات کیلئے وزارت خزانہ کی 52 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور فوٹو: فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دے دی.

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا، کمیٹی نے اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کے لئے وزارت تجارت کو مزید ہدایات جاری کردیں، وزارت تجارت کو ہدایت کی گئی کہ اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک اگلے اجلاس میں دوبارہ پیش کیا جائے۔


اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا ریلیف اقدامات کے لئے وزارت خزانہ کی 52 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی، کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دے دی، چینی کی درآمد سرکاری گوداموں میں ذخیرے کے لئے کی جارہی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کپاس کی امدادی قیمت کا تعین کے لئے کمیٹی بھی قائم کردی، کمیٹی میں وزیر خزانہ، وزیر قومی تحفظ خوراک اور مشیر تجارت شامل ہوں گے، کمیٹی کپاس کی امدادی قیمت کے حوالےسے حتمی فیصلہ کرے گی۔
Load Next Story