ریلوے ٹکٹ میں ڈیم فنڈ کی وصولی ختم کرنے کا حکم

دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمندڈیم کی تعمیر کے لیے یہ کٹوتی کی جارہی تھی، ترجمان ریلوے


ویب ڈیسک July 28, 2021
دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمندڈیم کی تعمیر کے لیے یہ کٹوتی کی جارہی تھی، ترجمان ریلوے

وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے مسافروں سے ٹکٹ پر اضافی ڈیم فنڈ کی کٹوتی کو ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

اب مین اور برانچ لائنوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے ٹکٹ پر ڈیم فنڈ میں کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے افسران اکانومی کلاس پر 100 روپے تک کرائے پر فی مسافر ایک روپیہ کٹوتی کرتے تھے، اسی طرح 100 روپے سے زیادہ کرائے پر 2 روپے کٹوتی ہوتی تھی، ایئرکنڈیشنڈ کلاس میں 10 روپے ڈیم فنڈ کی مد میں کٹوتی ہوتی تھی۔

ریلوے مسافروں سے دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے یہ کٹوتی کی جارہی تھی۔ تاہم اب ریلوے ٹکٹ پر ڈیم فنڈ اضافی کٹوتی کو ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |