وزیراعظم کی صحت کارڈ پروگرام کیلیے خصوصی یونٹس تشکیل دینے کی ہدایت

صحت سہولت کارڈ سے صحت کے شعبے میں ایک نیا نظام تشکیل پا رہا ہے، وزیر اعظم


ویب ڈیسک July 28, 2021
صحت سہولت کارڈ سے کمزور طبقے کو بھی معیاری سہولیات میسر آرہی ہیں، وزیر اعظم فوٹو: فائل

KABUL: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سرکاری انشورنس کمپنی اسٹیٹ لائف کو صحت کارڈ پروگرام کے حوالے سے خصوصی یونٹس تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صحت کے شعبے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں فیصل سلطان، شہباز گل، ڈاکٹر یاسمین راشد، تیمور سلیم جھگڑا اور وفاقی و صوبائی سیکرٹری شریک ہوئے، اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کی فراہمی، مستفید افراد اور اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں صحت سہولت کارڈ پروگرام کے ذریعے دو لاکھ 10 ہزار 200 افراد کاعلاج ہوا، پنجاب میں اب تک 85لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کا پروگرام تاریخی ہے، صحت سہولت کارڈ سے صحت کے شعبے میں ایک نیا نظام تشکیل پا رہا ہے۔ اس سے کمزور طبقے کو ناصرف سرکاری بلکہ نجی اسپتالوں میں بھی معیاری سہولیات میسر آرہی ہیں۔ وزیراعظم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور سرکاری انشورنس کمپنی اسٹیٹ لائف کو ہدایت کی کہ صحت کارڈ پروگرام کے حوالے سے خصوصی یونٹس تشکیل دیئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں