ایشین ٹینس میں سبز ہلالی پرچم بلند کرنیوالی ہانیہ وطن واپس پہنچ گئیں
ہانیہ پہلی پاکستانی ہیں جو ایشین ٹائٹل اپنے نام کرنے میں سرخرو ہوئی ہیں
BRUSSELS:
تاجکستان میں پہلی بار پاکستان کے لیے ایشین انڈر 14 ٹینس ٹائٹل جیتنے والی ہانیہ منہاس پاکستان واپس پہنچ گئیں۔
تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں کھیلے گئے ایونٹ میں گزشتہ جمعے کو ہانیہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں تاجکستان کی انیسا کے خلاف چھ صفر اور چھ ایک سے فتح حاصل کی تھی۔ ہانیہ منہاس نے ایشین ٹینس انڈر 14 ٹائٹل جیتنے کے ساتھ اپنی رینکنگ بھی بہتر بنانے میں کامیاب رہیں۔
ہانیہ پہلی پاکستانی ہیں جو ایشین ٹائٹل اپنے نام کرنے میں سرخرو ہوئی ہیں۔ ان کے والد کا کہنا ہے کہ ہانیہ نے ٹائٹل جیت کر سب کے دل جیتے ہیں، اگر اس کو اچھی کوچنگ اور ٹریننگ کی جدید سہولیات ملتی رہیں تو وہ اس کھیل میں مزید نام کما سکتی ہیں۔