وزیراعظم کا قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

وزیراعظم ایوان میں موجود تمام جماعتوں اوران کے منتخب ارکان کو دہشت گردی اورملکی صورت حال کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے

وزیراعظم ایوان میں موجود تمام جماعتوں اوران کے منتخب ارکان کو دہشت گردی اورملکی صورت حال کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے. فوٹو : فائل

وزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔


وہ ایوان میں موجود تمام جماعتوں اور ان کے منتخب ارکان کو دہشت گردی اور ملکی صورت حال کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عسکریت پسندوں کی جانب سے میڈیا، سیکیورٹی فورسز ، عبادت گاہوں اور زائرین پر ہونیوالے حملوں اور آئندہ کے خدشات کے بارے میں ملنے والی خفیہ اطلاعات کی روشنی میں اراکین پارلیمنٹ اور پوری قوم کے سامنے یہ سوال رکھیں گے کہ آپ بتائیں کہ ان حالات میں انتہا پسندی کی راہ پر چلنے والوں سے امن مذاکرات کی مزید توقع رکھنی چاہیے یا ان کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کرکے ملک بھر میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنایاجائے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل وزیراعظم کے انتہائی قریبی رفقا قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ سمیت قومی اسمبلی میں موجود دیگر جماعتوں کے پارلیمانی لیدڑوں سے رابطے کرکے حکومتی ارادوں کے بارے میں ابتدائی بریفنگ دیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story