روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 162 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کمزور رہا جس سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 162 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ڈالر کی قدر میں زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد 57 پیسے کے اضافے سے 161.81 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 162 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔