اسلام آباد سے مظفرآباد ٹرین منصوبہ فنڈز فراہمی کیلیے سمری ارسال

فیزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کیلیے 3 کروڑ کا تخمینہ،جلد سروے شروع کردیاجائیگا

فیزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کیلیے 3 کروڑ کا تخمینہ،جلد سروے شروع کردیاجائیگا. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کے احکام پرپاکستان ریلوے نے اسلام آبادسے مری اورمری سے مظفرآباد تک ٹرین چلانے کے منصوبے کی فیزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کے لیے پلاننگ کمیشن سے فنڈزکی فراہمی کے لیے سمری بھجوا دی ہے۔

منصوبے کی فیزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کے لیے 3کروڑ کے اخراجات کاتخمینہ لگایاگیا ہے۔ پلاننگ کمیشن سے فنڈز کی دستیابی کے بعدریلوے ٹریک بچھانے کاسروے شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ پاکستان ریلوے کے شعبہ انجینئرنگ اورچائنا کے ماہرین ٹریک کی فیزیبلٹی رپورٹ تیار کریںگے۔ وزیراعظم نے اسلام آبادسے مظفرآباد تک ریلوے ٹریک بچھانے کے لیے 3پلان بنانے کی ہدایت کی تھی جس میںایک اسلام آبادسے مری اورمری سے مظفرآباد، دوسراحویلیاں سے گڑھی حبیب اللہ اورگڑھی حبیب اللہ سے مظفرآبادریلوے ٹریک، تیسراہری پورسے تربیلہ ڈیم کے ساتھ گڑھی حبیب اللہ اورگڑھی حبیب اللہ سے مظفرآباد تک ریلوے ٹریک بچھانے کامنصوبہ شامل ہے۔




تینوں منصوبوں میںسے بہتراور سودمند ٹریک اسلام آبادسے مری اور مری سے مظفرآبادہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے سالانہ 50لاکھ سے زائدمسافر ٹرین کے ذریعے سفرکر سکیںگے۔ 107 کلو میٹرراستے میںآنے والی جھیلوں پر 50خوبصورت پل اورپہاڑوں کوکاٹ کرسرنگیں بھی بنائی جائیںگی۔ پاکستان ریلوے کے جنرل منیجر آپریشنزانجم پرویزنے ایکسپریس سے گفتگومیںکہاکہ فیزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کے لیے 3کروڑکے حصول کے لیے سمری بجھوائی گئی ہے۔ ریلوے کورواں سال 95لوکوموٹو ملیں گے جس سے نئی مسافرٹرینیں اورمال گاڑیاںچلانے پرغور کیاجائے گا۔ نئے لوکوموٹوآنے سے ریلوے کے حالات بہتراور خسارہ کم ہو گا۔
Load Next Story