ساجد سدپارہ نے پھرK2 سر کرلی والد کو کیمپ فور میں دفنا دیا

علی سدپارہ کی میت نیچے لانا ممکن نہ تھا، قوم دعائے مغفرت کرے،آڈیو پیغام


سرور سکندر July 29, 2021
ساجد سدپارہ کی جانب سے کے ٹو سر کرنے کے بعد چوٹی پر قومی پرچم لہرایا گیا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

ساجد سدپارہ نے دوسری مرتبہ بغیر آکسیجن کے8611میٹر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلی۔

ساجد سدپارہ اپنے مرحوم والد معروف کوہ پیما علی سدپارہ کا جسدخاکی ڈھونڈنے کی مہم پر تھے، انہوں نے دوسری مرتبہ بغیر آکسیجن کے8611میٹر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلی۔ اس مہم میں معروف کینیڈین فلم میکر ایلیا سیکلی اور نیپالی شیرپا بھی ان کے ساتھ تھے۔

کے ٹو سر کرنے کے بعد ٹاپ سے آڈیو پیغام میں ساجد سدپارہ نے مہم کی کامیابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ والد مرحوم کا جسد خاکی نیچے لانا ممکن نہیں۔

بعد ازاں وہ جسد خاکی بوتل نیک سے ارجنٹائن کے کوہ پیما کی مدد سے کیمپ فور میں لائے اور تدفین کردی، ساجد سدپارہ نے قوم سے اپنے والد کی مغفرت کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں