واٹر بورڈ کا غیرقانونی ہائیڈرینٹس کیخلاف آپریشن کا فیصلہ
مالکان کاروبار بند کردیں بصورت دیگر ہائیڈرینٹس مسمار کرکے سامان ضبط کرلیا جائیگا.
KARACHI:
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے شہر میں قائم غیرقانونی ہائیڈرینٹس کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے مالکان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ72گھنٹوں کے اندر اپنا کاروبار بند کردیں، مہلت ختم ہونے کے بعد ہائیڈرینٹس مسمار کرکے وہاں موجود سامان ضبط کرلیا جائیگا، ہائیڈرینٹس مافیا کیخلاف آپریشن کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کیلیے ایم ڈی واٹر بورڈ آج آئی جی سندھ سے ملاقات کریں گے۔
جبکہ واٹر بورڈ کے سرکاری ہائیڈرینٹس کو بھی نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں غیر قانونی ہائیڈرینٹس کیخلاف ممکنہ آپریشن کو حتمی شکل دی گئی، ایم ڈی واٹر بورڈ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز کو ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے مالکان کو حتمی نوٹس دیں کہ وہ آئندہ 72 گھنٹوں کے اندر غیر قانونی کاروبار بند کردیں۔
یہاں نصب آلات و دیگر سامان ہٹالیں بصورت دیگر ہائیڈرینٹس مسمار کردیے جائیں گے بلکہ ان کا سامان بھی ضبط کرلیا جائیگا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا گارڈن ہائیڈرینٹس کو لازمی سروسز و پانی فراہم کرنے کیلیے محدود پیمانے پر کھولا جائے گا اور یہاں سے گریٹس سروس (بلا معاوضہ) ختم کردی گئی ہے۔