اپوزیشن کو بھی پتہ چل چکا ہے کہ الیکشن اب 2023میں ہی ہوں گے گورنر پنجاب

پاکستان میں صرف شفافیت اور دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی، چوہدری سرور


ویب ڈیسک July 29, 2021
سیالکوٹ میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے، چوہدری سرور فوٹو: فائل

RAWALPINDI: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو بھی پتہ چل چکا ہے کہ الیکشن اب 2023میں ہی ہوں گے۔

گورنر پنجاب نے سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر تحریک انصاف کے کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے باشعور عوام نے کپتان کے کھلاڑی کا انتخاب کر کے ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف ہی وطن عزیز کی نمائندہ جماعت ہے، تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن کے نہیں حکومتی بیانیے کے ساتھ متحد کھڑے ہیں، کورونا کے باوجود پاکستان معاشی خوشحالی کی جانب گامزن ہوچکا ہے پہلی بار اقتدار نہیں ملک وقوم کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر کام ہورہا ہے، سیالکوٹ میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے، پاکستان میں صرف شفافیت اور دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی، انشا اللہ وزیر اعظم عمران خان مدینہ کی ریاست کے مشن میں کامیاب ہوں گے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جھکنے والا نہیں ہمیشہ ڈٹ جانے والا لیڈر ہے، ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا، اپوزیشن کو بھی پتہ چل چکا ہے کہ الیکشن اب 2023میں ہی ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں