پشاور میں کنویں سے 3 سالہ بچی کی لاش برآمد

بچی گھر سے چیزیں لینے کے لئے گئی تھی، پولیس


ویب ڈیسک July 29, 2021
بچی کی لاش متروک خشک کنویں سے ملی ہے فوٹو: فائل

ارمڑ میں چیز لینے گھر سے جانے والی 3 سالہ بچی کی لاش کنویں سے برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں ایک متروک خشک کنویں سے 3 سالہ بچی کی لاش ملی ہے، بچی کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 سالہ عائشہ گھر سے چیز لینے نکلی تھی تاہم کافی دیر تک واپس نہ آنے پر اہل خانہ اور عزیزوں نے اس کی تلاش کی، اس دوران بچی کی لاش کنویں سے ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ابتدائی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں