پشاور میں گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم پہلے ہی روز کھٹائی میں پڑگئی

ای پی آئی ٹیکنیشنز اور ویکسینیٹرز کو کورونا ویکسینیشن کی اضافی ذمہ داری دے دی گئی


شاہدہ پروین July 29, 2021
648 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گھر گھر جاکر کورونا ویکسینیشن مہم کی ڈیوٹی دی گئی تھی فوٹو: فائل

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال کے باعث گھر گھر کورونا ویکسینیشن کی مہم پہلے ہی روز کھٹائی میں پڑگئی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹا وائرس) کے پھیلاؤ کے خدشے پر آج سے 5 اضلاع میں گھر گھر جاکر کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت پشاور سمیت مردان، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں 10 اگست تک لوگوں کو گھر گھر جاکر ویکسین لگائی جائے گی۔

اس سلسلے میں پشاور میں 648 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گھر گھر جاکر کورونا ویکسینیشن مہم کی ڈیوٹی دی گئی تھی۔ ہر یونین کونسل میں 40 فیصد کیچمنٹ ایریا لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذمہ تھا جب کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئے 6 لاکھ 8 ہزار 334 افراد کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے لئے ہڑتال سے پشاور کی کورونا ویکسینیشن بھی متاثر ہوگئی ہے۔ پشاور کی بیشتر یونین کونسلوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے، جس کے باعث محکمہ صحت کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ محکمہ صحت نے ای پی آئی ٹیکنیشنز اور ویکسینیٹرز کو کورونا ویکسینیشن کی اضافی ذمہ داری دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔