امریکی ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 82 شدت کا زلزلہ سونامی وارننگ جاری

زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، امریکی جیولوجیکل سروے


ویب ڈیسک July 29, 2021
زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، امریکی جیولوجیکل سروے

ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں8.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز 91 کلومیٹر دور اور گہرائی 29 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے بعد ریاست الاسکا کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اب تک زلزلے کے 2 آفٹرشاکس آچکے ہیں جس کی شدت 6.2 اور 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ پولیس نے کوڈیک قصبے کے رہائشیوں کو کسی محفوظ اور بلند مقام کی جانب منتقل ہونے کے احکامات دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں